چئیرمین نیب کو کونسے کیسز بند کرنے کا اختیار دیدیا گیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد چیئرمین نیب کو ناقابل سماعت مقدمات بند کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔

 

 

قوانین میں ترامیم کے بعد چیئرمین نیب ناقابل سماعت مقدمات کو بند کرنے کے علاوہ سماعت کے لیے دیگر فورم کو بھی بھجواسکیں گے، نیب سے کیس موصول ہونے کے بعد متعلقہ ادارہ از سر نو تحقیقات کر سکے گا جبکہ کوئی بھی مقدمہ ایک عدالت سے دوسری عدالت کو منتقل نہیں کیا جاسکے گا۔نیب قوانین میں ترمیم کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پبلک آفس ہولڈر کے زمرے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں