عدالت نے کم سے کم عمر  شادی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این آئی)فیڈرل شریعت کورٹ نے سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ فیصلہ قائمقام چیف جسٹس سید محمد انور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نے علی اظہر کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کرے۔

ریاست کا یہ اقدام اسلامی کے متصادم نہیں ہے۔ علی اظہر نے سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن 2 اے اور 8 کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست آرزو فاطمہ کے سابق شوہر علی اظہر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج میرج ایکٹ کے تحت شادی کی کم سے کم عمر 18 سال کی سیکشن اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں