آئی جی اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی گرفتاری سے متعلق واضح اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا واضح حکم ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ وارنٹ کا پہلا قدم نوٹس ہے جو انہوں نے وصول کرلیا۔

ان کے علم میں آگیا کہ عدالت انہیں بلارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اب اگلا مرحلہ گرفتاری ہے۔کارکنان کی جانب سے مزاحمت پر آئی جی کا کہناتھاکہ گرفتاری میں رخنہ ڈالا گیا تو یہ ایک اور جرم ہوگا، کارکنان سے درخواست ہے کہ عدالت کے حکم اور پولیس کی کارروائی کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں