پنجاب کابینہ کا اجلاس، طلبہ کیلئے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین پر سفر مفت کرنے کا اعلان

لاہور(آئی این پی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8 واں اجلاس ہوا جس میں میرٹ کے فروغ اور سفارش کلچر کے خاتمے کیلئے فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے رولز نرم کر کے محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اس کے علاوہ گندم خریداری پالیسی برائے 2023-24 کی منظوری دی گئی، پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا، پنجاب حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،

صوبہ بھر میں گندم خریداری کیلئے 395سنٹرز بنائے جائیں گے، وزیر اعلی محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کو روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلی محسن رضا نقوی نے میٹرو بس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے فری سفر کی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ طلبا اور طالبات کیلئے فری سفر کی سہولت دینے کیلئے سمری جلد بھجوائے، اس کے علاوہ مزدوروں کیلئے میٹرو بس سروس کو صبح 6 بجے چلانے کا پلان طلب کر لیا جس پر عملدرآمد ہونے سے ہزاروں مزدور بروقت منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے۔صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک کے فوڈ آپریشن کے حوالے سے سرکلر ڈیٹ میں 300 ارب روپے کمی کے پلان، راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کیلئے جوائنٹ کوآرڈیینشن کمیٹی کے قیام، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پنجاب حکومت کے اکانٹس کی 3 سالہ آڈٹ رپورٹس، لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی، نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظرثانی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں