پی ٹی آئی کے نظر بند رہنمائوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں پنجاب سے گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے گئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماں کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔جس میں عدالت سے گرفتار رہنماں اور کارکنوں کی نظربندی کے احکامات غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نظر بند رہنماں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی حکم دے۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں