اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک کا متن سامنے آ گیا ہے۔
فواد چوہدری:ہاں جی
فیصل چوہدری :ہاں جی
فواد چوہدری: اچھا ! میں نے کہاکہ ’سی۔جے‘ (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل کرائیں بندیال کے ساتھ
فواد چوہدری: دوسرا اپنا۔۔ مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے زریعے۔۔ اُن کو زر ا مل لیں ۔ اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے۔ آپ بتائیں کیا کریں؟
فواد چوہدری: میری زاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔
فیصل چوہدری: میں صبح کرلیتا ہوں
فواد چوہدری: صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔
فیصل چوہدری: ٹھیک ہے۔۔۔۔۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سختی سے تردید کرتے ہوئے آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے
فواد چوہدری نے کہا کہ “ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئ ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئ تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا” ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں