نظریاتی کارکنوں کی مایوسی، ن لیگ نے بڑا ایکشن لے لیا

پشاور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے نظریاتی کارکنان کی مایوسیوں کے ازالہ کیلئے بیس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کارکنان کے تحفظات کے حوالے سے پارٹی قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اگاہ کرینگے

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی عہدیداروں کا اجلاس منعقدہ ہو اجلاس میں ا صوبے کے مختلف علاقوں کے نظریاتی عہدیدارو ں سابق وزیر عبدالسبحا خان، ملک جان زیب، میاں ہمایون شاہ سید عمران ملک، اصل خان غزالی، راشد محمود اور پیر عظمت نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں خیبر پختونخوا میں نظریاتی کارکنان کی تحفظات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور کارکنان کے مایوسی کے ازالہ کے لیے بیس رکنی کمیٹی تشکیل دے گئی جو کارکنان کے تحفظات سے پارٹی قائد کو ملاقات کر کے اگاہ کرینگے اور مریم نواز کو بھی اگاہ کرینگے جبکہ ائندہ کا لائحہ عمل نظریاتی کارکنان کے ائندہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں