عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو ’بی اے فیل‘ کہہ دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو بی اے فیل کہہ دیا،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے حالیہ ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو طعنہ وہ دے رہی ہے جس کا والد لندن میں چھپ کر بیٹھا ہے، نواز شریف عدالت کو کہتا ہے کہ مجھے بیماری ہے میں پاکستان آیا تو دل ٹوٹ جائے گا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کو فرائی پین

والی استری پر لگا کر مریم نواز خود اے سی کے مزے لیتی رہی، ان ہیروں کا جواب کون دے گا جو توشہ خانہ سے آپ گھر لے گئیں، توشہ خانہ سے لی گئی گاڑیاں آج بھی مریم نواز کے استعمال میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹائی، قالین اور بریف کیس تک نہ چھوڑنے والا خاندان باتیں سنا رہا ہے، کرپشن کی رانی بتائے کہ جو ٹوئٹ کیا اس کا مطلب بھی آتا ہے کیا؟ بی اے فیل بی بی دوسروں سے انگریزی میں لکھوا کر ٹوئٹ کر رہی ہے، میرے مقابلے میں بندہ تو کوئی ڈھنگ کا لانچ کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں