اسلام آباد (پی این آئی) لاہور کے بعد پشاور میں بھی پی ٹی آئی کی پشاور میں جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئی ۔کسی کارکن یا رہنما نے گرفتاری نہیں دی۔سابق گورنر شاہ فرمان نے ایس پی سے درخواست کی کہ میری طبیعت خراب ہے گرفتار نہ کرنا۔اے این پی رہنما ثمر ہارون بلور نے سابق گورنر کی بات چیت کی ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا جس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان ایس پی کو کہہ رہے کہ میری طبیعت ناساز ہے مجھے گرفتار نہ کریں۔اس پر ایس پی عبدالسلام خالد نے کہا کہ سر، ٹھیک ہے لیکن پلیز آپ سائیڈ پر ہوجائیں ۔
“میری طبیعت ناساز ہے مجھے گرفتار نہ کریں”۔ پشاور میں جیل بھرو تحریک کے دوران ایس پی سے شاہ فرمان کا تقاضہ.
“سر، ٹھیک ہے، لیکن پلیز آپ سائیڈ پر ہوجائیں” ایس پی عبدالسلام خالد ک جواب pic.twitter.com/uB9ZgdhHcM— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) February 23, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں