اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر گیا ہے۔ ریفرنس ایڈووکیٹ میاں داؤد نے کی جانب سے دائر کیا گیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ناجائز اثاثے اور آڈیو لیک کی جائے۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اثاثوں میں حالیہ دنوں میں تین ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
یہ بات اہم ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے الیکشن کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے کے نو رکنی بینچ قائم کیا گیا تھا جس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن اور اس کے رہنماؤں نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر جانبداری کا الزام لگایا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں