پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کو کیا کرنا ہوگا؟ چوہدری شافع کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور حسین الٰہی ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے انہیں اسمبلی سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ ق لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی، آئندہ انتخابات میں پی ڈی ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے بہت کوشش کی کہ سب کو ساتھ لے کرچلیں لیکن پرویز الٰہی نہیں مانے، پارٹی کی جانب سے انہیں نوٹس بھی دیئے گئے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، ان کی وزارت اعلیٰ کے حالیہ دور میں جس تیزی سے کرپشن ہوئی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں