شیخ رشید کا پولیس پر قیمتی اشیاء چرانے کا الزام، کیا کیا شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پولیس پر اپنے گھر میں ڈاکا ڈالنے اور قیمتی اشیاء چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاس ورڈ پولیس کو دے دیے ہیں، 23 فروری کو مری جاؤں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے،

جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہو گی، معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں