سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سے حلف لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمود باقی مولوی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے محمود باقی مولوی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، اسپیکر نے ان سے حلف لیا۔

محمود باقی مولوی کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اجتماعی استعفے دے چکی ہے، جن میں سے 100 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور بھی کئے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں