باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں، افسوسناک خبر آگئی

کلرکہار (پی این آئی) کلرکہار کے قریب باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، بس میں باراتی سوار تھے۔

چکوال کی ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک نے بتایا کہ بس حادثے کے نتیجے میں 9 جاں بحق ہوگئے جبکہ بس سے اب تک 64 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں