قیمتوں میں کمی؟ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے قوم کو “خوشخبری” سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا، روٹی چوری کرنیوالے کو سزا اور ہیرے جواہرات کے چور کو پوچھا نہیں جاتا۔

گذشتہ حکومت نے اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں خریدیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو جیلوں میں جھونکنا چاہتے ہیں، عمران خان نوجوانوں سے کہتا ہے میرے گھر کے باہر آو مجھے گرفتار نہ کر لیں۔ عمران خان ٹھیک بات کرتے ہیں یہاں 2 پاکستان ہیں۔ یہاں 2 ملک بنائے جا چکے جن کو ختم کرنا ضروری ہے۔ حکومت نئے نہیں، پرانے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں