لندن(پی این آئی) پاکستانی سجل علی نے کہا کہ عورت کو مکمل ہونے کے لئے مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ میں مرد کے بغیر بھی مکمل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے چاہنے والوں سے اس قدر پذیرائی اور پیار ملتا ہے کہ کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ زندگی میں کوئی مرد ہونا لازمی ہے۔سجل علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں چھوٹی سی عمر میں لڑکیوں کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے کہ ایک خاص عمر میں شادی ضروری ہے،
ہمارے معاشرے کو اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک لڑکی کی زندگی کو محدود کرنا ہے، اس سے وہ ایک طرح کے ڈبے میں بند ہوجاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں