شیخ رشید نے اپنے گھر میں لاکھوں کی ڈکیتی کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) شیخ رشید نے اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔۔۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ تفتیش کرنے والےمجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا،

مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑےگا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔۔۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لےگئے۔۔ انہوں نے عدالت سے اس معاملے پر کارروائی کی درخواست کی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں