عمران خان کو عدالت نے پیشی کے لیے چوتھی مہلت دے دی، توہین عدالت نوٹس کا عندیہ بھی دے دیا

لاہور (پی این آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مسترد ہونےکے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو پیش ہونےکے لیے شام ساڑھے 6 بجے تک کی چوتھی مہلت مل گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت میں عمران خان کے پیش ہو کر وضاحت نہ دینے کی صورت میں توہین عدالت کا نوٹس دینے کاعندیہ دے دیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کوعدالت میں آکر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہو گی، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وقت دے دیں، عمران خان سے ہدایات لینا چاہتا ہوں اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کر دی۔….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں