تازہ ترین

عمران خان کا حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے عمران خان کو 8 بجے پیش ہونے کاحکم دیا تھا تاہم اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔

عمران خان کی میڈیکل گرانڈ پرحفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چلنا پھرنا مشکل ہے، عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل کے مطابق تین ہفتے تک عمران خان چل پھر نہیں سکتے، میڈیکل گرانڈ پر حفاظتی ضمانت دے دیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ حفاظتی ضمانت کا قانون کیا ہے؟، حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں آجائیں، قانون سب کیلئے برابر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں