جمائمہ خان کا پاکستان آنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردئیے۔ پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے جلد پاکستان جانے کے ارادے کا بھی اظہار کر دیا۔

جمائما کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں لیسٹر اسکوائر کے اوڈین لکس سینما میں ہوا۔لندن میں ہونے والے پریمیئر میں فلم کی پوری کاسٹ نے بھرپور شرکت کی، لیکن پنک کارپٹ پر توجہ کا مرکز بنی فلم کی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر جمائما خان جو اپنے بچوں سلمان ، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ہمراہ آئیں۔ جمائما ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔جمائما نےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ وہ مختلف جوڑوں کے رشتے کراتی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔۔آج کے زمانے میں ارینج میریج کی گنجائش موجود ہے جہاں جوڑوں کے درمیان حقیقی پیار موجود ہو اور زبردستی شامل نہ ہو۔

جمائما نے مزید کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی کہ لاہور کی ثقافتی خوبصورتی کو دنیا کو دکھائیں۔جمائما نے مزید کہا کہ خاص طور پر پاکستانیوں کی طرف سے فلم کے فیڈ بیک نے مجھے بہت متاثر کیا۔وہ آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کریں گی جہاں ان کی فلم کی نمائش کی جائے گی۔۔خیال رہے کہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہے جبکہ 24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں