انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں