آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑوں گا یا ن لیگ کے ٹکٹ پر؟ شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں