اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 راولپنڈی ضمنی انتخاب میں چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ قو می اسمبلی میں ضمنی انتخابات کیلئے چودھری نثار اور مصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے،این اے 59 راولپنڈی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
ادھر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کرلئے گئے۔ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ۔دوسری جانب این اے 247 میں ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے۔خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں