کراچی (پی این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر قتل کاالزام لگانے پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجیں گے، عمران خان کو عدالت میں الزام کو ثابت کرنا پڑے گا،بچے بچے کو پتا ہے کہ عمران خان کے دہشتگردوں سے تعلقات ہیں۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ سے شروع اور جھوٹ پر ختم ہوتی ہے، عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے، کہتا تھا کہ رجیم چینج میں مجھے امریکا نے ہٹایا، پھر کہتا جنرل باجوہ اور پھر کہتا کہ محسن نقوی نے ہٹایا، پہلے چار نام دیئے پھر 8نام دیئے اب پھر آصف زرداری کا نام دے دیا ،عمران خان توجہ حاصل کرنے کیلئے الزامات لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مکار اورجھوٹے شخص کو الزام لگانے پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجیں گے، عمران خان کو عدالت میں الزام کو ثابت کرنا پڑے گا،اس کو جادوگرنی جو بتاتی یہ کہنا شروع کردیتا ہے، جادوگرنی کو خواب میں جو شخص آتا یہ نام لے دیتا ہے۔پاکستان میں کالعدم دہشتگرد تنظیم نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر حملے کریں گے جبکہ اس کا نام نہیں لیا، بچے بچے کو پتا ہے کہ عمران خان کے دہشتگردوں سے تعلقات ہیں، عمران خان کے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج ہوتا رہا ہے۔
عمران خان کو حملہ بھی جعلی تھا، پہلے کہتا چار گولیاں لگیں، پھر عمران اسماعیل کے کپڑوں سے گولیاں نکلی، ڈاکٹر کہتے ایک گولی لگی ، یہ جھوٹا شخص ہے ،یہ جادو پر چلتا ہے۔ یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلان سی میں جو4 لوگ مجھے قتل کرانا چاہتے تھے ان میں آصف زرداری بھی تھا، آصف زرداری نے سندھ حکومت کا پیسا ایک دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے، میرے خلاف سندھ حکومت کا لوٹا پیسا استعمال کیا جارہا ہے، عوام کو بتادیا کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں