لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ہائی سکیورٹی سیل میں بند کیا گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے، جیل آمد پر ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ہائی سیکیورٹی بیرک الاٹ کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت پر کل (بروز ہفتہ) ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کی عدالت میں سماعت ہو گی۔ تحریک انصاف کے وکلا درخواست ضمانت لے کر آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچے تھے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں