الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے کامل علی آغا کو (ق) لیگ سے نکالنے کے کیس میں طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن میں کامل علی آغا کو (ق) لیگ سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ کو نوٹس جاری کیا تھاکس اختیار سے کامل علی آغا کو نکالا،طارق بشیر چیمہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ممبرپنجاب بابربھروانہ نے استفسار کیا قانونی طور پر کیا پوزیشن ہے؟حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی صدر اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اختیار استعمال کیا جا سکتا ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آئندہ سماعت تک طارق بشیر چیمہ کا جواب آیا تو جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیااورکیس نے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں