کراچی مئیر کیلئے پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کرنی ہے یا نہیں؟ پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے واضح کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کا کوئی اراداہ نہیں بلکہ ہم جماعت اسلامی سے بات کریں گے ۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیپلز پارٹی کراچی کی بڑی جماعت کے طور سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا ہے ،

ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا،ہماری کوشش تھی کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان نہ کرے ، سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سب کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، کوشش کریں گے اپنا میئر لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں