پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنان کے پاس دھاندلی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہم اس دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کو کسی صورت نہیں مانتے، الیکشنز کرانے والے حلقوں کی طرف سے غیر ذمہ درانہ رویہ اختیار کیا گیا، سندھ پولیس کی سربراہی میں دھاندلی کی گئی ، پیپلز پارٹی پر منتخب چور ٹولہ صاف و شفاف الیکشن سے نہیں جیت سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں