عمران خان نے ایک اور نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی)عمران خان نے ایک اور نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔ راجن پور کی نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی قیادت نے تجویز دی خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں ،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں