نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف اس لئے نہیں آ رہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا شہبازشریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن)مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکی ہے ، اسحاق ڈار کہتا تھا میں ڈالر لے آؤں گا ، یہ بری طرح ناکام ہوا، اب شہباز شریف کسی غیبی مدد کا انتظار کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں ایسے پھوٹ پڑے گی اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی، یہ الیکشن میں بھی منہ چھپاتے پھریں گے۔پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ٹی آئی سوچ اچھی ہے لیڈر ایماندار ہے،عمران خان ملک کے جذبہ رکھتے ہیں، کسی نے تو کھڑا ہونا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں