پرویز الٰہی ٹریکٹر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے یا بلے کے نشان پر؟ صحافی کے سوال پر پرویز الٰہی نے حیران کر دیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے میں جان کے لالے پڑ جائیں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز کو گورنر پنجاب نے خط لکھنا ہے، مجھے نہیں معلوم حمزہ شہباز وطن واپس آ گئے ہیں یا نہیں، آج رات عمران خان سے مل کر تین نام دیں گے، پھر تین نام حمزہ شہباز شریف نے دینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ان کا ہے اور ہمیں کہا گیا اعتماد کا ووٹ لیں، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے کر انہیں سرپرائز دیا، اب انہیں پتا چلے گا جب صدر عارف علوی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، انہیں اعتمادکے ووٹ کا کہیں گے تو انہیں جان کے لالے پڑجائیں گے۔صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے یا ٹریکٹر کے نشان پر؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اس سوال کے جواب کیلئے آپ کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتما کا ووٹ لینا پڑے گا اور شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں ملنا جب کہ نواز شریف نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں ایسی پھوٹ پڑے گی کہ اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) مکمل طورپرایکسپوز ہوچکی ہے، ایک جھوٹے کی خبر لینے کے لیے نوازشریف نے لندن بلالیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں