مقابلہ خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے، نئے پاکستان کا وقت آرہا ہے، عمران خان نے اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ (آج) اتوار کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹرز نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے اور ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نئے پاکستان کا وقت آرہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں