واشنگٹن (پی این آئی)امریکی معروف ترین گلوکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام پر اپنی باضابطہ واپسی کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ سیلینا گومز نے چند نہایت خوبصورت سیلفیوں کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کی ہے۔جس کے کیپشن میں گلوکارہ نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ “صبر کریں، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میں انسٹاگرام پر واپس آگئی ہوں؟”.
پوسٹ شئیر کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس نے 50 لاکھ سے زیادہ لائکس جبکہ 30,000 سے زائد صارفین نے کمنٹس کئے ۔وہ پچھلے ایک سال سے انسٹاگرام سے غائب رہی ہیں۔تاہم اس سال نیو ائیر کے موقع پر وہ دوبارہ انسٹاگرام پر دکھائی دیں۔سیلینا گومز نے اپنی بہن کے ساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی۔جس کے کیپشن میں لکھا کہ “سسٹر ڈیٹ نائٹ”۔یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں سیلینا گومز کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ “آف لائن رہنے سے ان کی ذہنی صحت کافی بہتر ہوگئی تھی”۔ گلوکارہ سیلینا گومز ماضی میں بھی اپنی ذہنی بیماری کی تشخیص، اداسی اور پریشانی کا اعتراف کرتی رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں