عمران خان کی دو تہائی کی اکثریت سے واپسی کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ عوامی حمایت سے منتخب حکومت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان شاء اللہ جلد دو تہائی اکثریت کیساتھ واپس آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد عام انتخابات اب نوشتہ دیوار ہیں۔

عوامی حمایت سے منتخب ایک مستحکم حکومت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔قبل ازیں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،سینیٹر شہزاد وسیم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر حکومت کے خلاف ایوان میں آواز اٹھائی جائے گی،موجودہ حکومت صرف بھیک مانگنے میں مصروف ہے،ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ اشتہایوں کی حکومت ہے جو اشتہارات میں نظر آتی ہے،ان کی معیشت اور کارکردگی صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہے۔معیشت سیلاب اور دہشت گردی کے نام پر قرض لینے پر چلتی ہے تو ان کی بھول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ امداد نہیں قرض ہے آپ کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا،ہم پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو ملکی مفاد میں تحلیل کرنے جا رہے ہیں،ملکی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف انتخابات ہیں۔

عوام آزادانہ طریقے سے اپنی حکومت منتخب کریں گے،نمائندہ حکومت کی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کئی بار کہہ چکی ہے کہ ملکی مسائل پر قابو پانے کا واحد حل صاف اور فوری الیکشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں