نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے،عمران خان نے ہماری حکومت ختم کرنی تھی لیکن اپنی ہی حکومت ختم کر دی، اس کارنامے پر بہت مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرزاجازت دیں گے نوازشریف پاکستان آئیں گے، ہم سب ان کا انتظار کررہے ہیں۔

امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کویورپ جانے کی اجازت ہے پاکستان کی کیوں نہیں؟ ۔تو (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وہ یورپ کس غرض سے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، نواز شریف کے ساتھ تنظیم سازی پر بات ہوئی ہے، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے، وہ جلد پاکستان آئیں گی

اور ہم پورے ملک میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کریں گے۔انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان نے ہماری حکومت ختم کرنی تھی لیکن اپنی ہی حکومت ختم کر دی، عمران خان کواس کارنامے پر بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں