پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وزیراعلی رہنا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا ء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور( پی این آئی)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں۔اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزرا ء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ایک انٹر ویو میں چوہدری سرور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہورہی ہے، پنجاب میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں میڈیا میں دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے،

پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وزیراعلی رہنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا ء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ضرورت کے مطابق فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان سے میری انڈراسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی تھی، ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے ہفتے خراب ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرور فائونڈیشن کے حوالے سے عمران خان کو جھوٹ بتایا جاتا تھا، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں اپنی فوج کو متنازع نہ بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں