تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی۔۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیوں کے معاملہ پر مشاورت مکمل کرلی،تعلیمی ادارے 9 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیوں کے معاملہ پر مشاورت مکمل کرلی۔موسم سرما کی چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا درست نہیں،تاہم تعلیمی ادارے 9 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کے حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں