مریم نواز کب پاکستان واپس آئیں گی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز پارٹی کی آرگنائزر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔

بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز اپنی سرجری کے لئے بدھ کولندن سے جنیوا روانہ ہو گئی ہیں، مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اپنے ٹویٹ کہا کہ مریم نواز چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں