اسلام آباد(پی این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے، اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت بھی شامل کردیا۔انٹونی بلنکن کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ میوزک لسٹ شیئرکی گئی ہے جس میں پاکستانی گلوکار عبدالحنان کا گیت ‘ارادے’ بھی شامل ہے۔
Music transcends differences. Everyone can appreciate a good beat, a skillfully played instrument, and great vocals – this is why music brings people together. If you don't believe me, listen to some of my favorite tunes from around the world this year: https://t.co/ABQaN9TtQH
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 29, 2022
انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ ہر کوئی اچھی دھن ، مہارت سے بجائے جانے والے ساز اور زبردست آواز کی تعریف کرسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے، اگر یقین نہیں آتا تو دنیا بھر سے منتخب کی گئی 2022 کی میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں