لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں 2 بھائیوں کو حراست میں لینے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو ریکارڈ ڈی پی او کو دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے دونوں بھائیوں کی والدہ ارشاد بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت لیگی وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج نے درخواست گزار کو ویڈیو ریکارڈ ڈی پی او کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کریں۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لیے 2 بھائیوں مدثر اور احسن کو شک کی بنیاد پر غیر قانونی طور غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ پولیس نے تاحال دونوں کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دونوں بھائیوں کی بازیابی کا حکم جاری کرے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں