اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں لونڈے لپاڑے اکٹھے کرکے ایم کیوایم کو جوڑا جارہا ہے، ارکان کو توڑ کر دوسری جماعتوں میں بھیجا رہا ہے، اب ووٹ ارکان کے نہیں بلکہ عمران خان کے ہوتے ہیں۔
اسلام آباد میں الیکشن نہ کرانے والے عام انتخابات کیا کرائیں گے؟ اے آروائی نیوز کے مطابق فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 75سالہ اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ، سرشرم سے جھک گئے، پاکستان میں 8ماہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، سوشل میڈیا پر کام کرنے والے بچوں اور صحافیوں کو ہراساں کیا گیا۔اب خبر آئی ہے کہ پاکستانی معیشت پر بات کرنے والوں پر سختی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر بات کرنے پر پابندی لگانے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔پاکستان میں اب ڈالر ہی ناپید ہوگیا ہے اور سونے کی قلت ہے، پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، پاکستان میں معیشت سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لونڈے لپاڑے اکٹھے کرکے ایم کیوایم کو جوڑا جارہا ہے، کراچی سے تشدد کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے سب نے کردار ادا کیا۔کراچی آپریشن میں پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا لیکن ریاست ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔
اب دوبارہ ایسا کیا گیا تو یہ شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی۔کراچی میں پی ٹی آئی کو روکنے اور بدمعاشی کے لیے غنڈوں کو جمع کیا جارہا ہے، کامران ٹیسوری کا کراچی میں قبضہ مافیا کے ساتھ کردار رہا ہے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، کراچی کے عوام ان جرائم پیشہ افراد کو مسترد کریں گے۔یہ سب پرانے کھیل ہیں لوگوں کو پتا ہے کب کیا کیسے ہوتا ہے، ارکان کو توڑ کر دوسری جماعتوں میں بھیجا رہا ہے، اب ووٹ عمران خان کے نام کے ہوتے ہیں ارکان کے ووٹ نہیں ہوتے۔جو اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرا پا رہے وہ عام انتخابات کیا کرائیں گے؟ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو نہیں بلایا گیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ کا اہم کردار ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی نہیں بلایا گیا، بلاول بھٹو واشنگٹن جارہے ہیں لیکن انہیں کابل جانے کی زحمت نہیں ہے، افغانستان میں واشنگٹن کا سفارتخانہ تھرڈ سیکرٹری چلا رہا ہے، انہوں نے افغانستان میں سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کاروائی کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو 187 ارن کا کی حمایت حاصل ہے،وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی تحلیل کردیں گے،ہمارے ایم پی ایز نے کہا ہے کہ ان سے رابطہ کیا گیا ہے، ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں کی تحقیقات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں