نااہلی کی کارروائی شروع، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پی ٹی آئی کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) نااہلی کی کارروائی شروع۔۔ پی ٹی آئی سینیٹر عبدالقادر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی سینیٹر عبدالقادر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،الیکشن کمیشن نے فریقین کو 5 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیئے ،سینیٹرعبدالقادر کو اثاثے چھپانے کے الزام پر نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں