ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرشدید دھند، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(آئی این پی)ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، مسافر اور عزیزاوقارب ایئرپورٹ پر گھنٹوں خوار ہوتے رہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہفتے کی شب لاہور ایئرپورٹ پرموسم خشک اور سرد جبکہ حدنگاہ6000 میٹر رہی، فیصل آباد ایئرپورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حد نگا 5000 میٹر ہو گئی اور ملتان ایئرپورٹ پرحد نگاہ 4000 میٹر ہو گئی۔دھند کے باعث ریاض سیلاہور پہنچنے والی پروازپی کے 726 تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کوالا لمپورسیلاہور پہنچنے والی پرواز سمیت دمام سے لاہور پہنچنے والی پروازپی کے 248 ، جدہ سے لاہور پہنچنے والی پروازپی کے860،لاہور سے دمام جانے والی پروازپی کے247 ، لاہور سے کوالا لمپور جانے والی پروازاو ڈی 132اور لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 815 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں