مولانا طارق جمیل کے حوالے سے کینیڈا سے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

یوسف جمیل نے والد کے لیے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی، مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں