پاکستان میں کوئی نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کے بغیر نشر نہیں ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بہرے افراد کی الیکٹرانک میڈیا تک رسائی کے ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، ایکٹ کا نفاذ آئندہ 6 ماہ کے اندر کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان نے کہا کہ 6 ماہ کے بعد کوئی بھی نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کے ترجمان کے بغیر نشر نہیں ہو گا، ایک سال بعد الیکٹرانک میڈیا پرکوئی بھی پروگرام بغیر سائن لینگویج ترجمان نشر نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹاک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کی اجازت نہ ہوگی۔صدر پاکستان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی میڈیا ہاسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے، ایکٹ کا نفاذ پورے پاکستان پر فی الفور ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں