پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

لاہور(پی این آئی) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔

پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ پنجاب کےتمام سرکاری اور نجی سکول 9جنوری کو کھلیں گے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ سموگ کے پیش نظرہائی کورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے، سموگ کے پیش نظر سکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں