آپ کا کوئی افیئر تو نہیں چل رہا؟ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی نئی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ گھڑیوں کی فروخت کے علاوہ زلفی بخاری کی ذاتی زندگی پر بھی بات کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی نے زلفی بخاری سے کہا کہ عمران خان کی کچھ گھڑیاں بیچ دیں، اس کے بعد انہوں نے زلفی بخاری سے سوال کیا کہ آپ ٹھیک تو ہیں آج کل، آپ کا کوئی افیئر تو نہیں چل رہا، شکل سے تو لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بات پر یقین ہی نہیں ہے، یہ چیزیں میں چیک تو نہیں کراسکتی، روح کی ساتھی نہیں مل سکتی، جب ہم لڑتے ہیں تو فٹا فٹ ایک دوسرے کو مناتے ہیں۔بشریٰ بی بی کے استفسار پر زلفی بخاری نے افیئر کی تردید کی اور کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھتا ہوں کہ اب کوئی لڑکی نہیں ہے، پہلے دو سے تین ہفتے تھا لیکن ایک دو چیزیں نکل گئیں جس کے بعد ختم ہوگیا،میں بھی چاہتا ہوں کہ کوئی ہو، مرشد آپ بھی عرض کریں کہ ہم دونوں کا کنکشن بہتر ہو، کبھی کبھی تنہائی محسوس کرتا ہوں، مرشد آپ نے مجھے دور کیا ہوا ہے۔

 

 

 

بشریٰ بی بی نے کہا کہ بہت سے انتہائی ذہین میاں بیوی بھی ہوتے ہیں جن کی چیزیں ایک جیسی چل رہی ہوتی ہیں لیکن وہ اپنے رشتے سے بیزار ہوتے ہیں، آج کل کی لڑکیاں دیکھنے اور چند مہینے بات کرنے کیلئے تو ٹھیک ہیں لیکن پوری زندگی کیلئے نہیں، نیک بیوی ملنا بہت مشکل ہے، ایسی روحیں جن کا آپس میں کنکشن ہوتا ہے انہوں نے ملنا ہی ملنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close