لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر وں میں سے ایک وزیر ہیں۔حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں۔حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔بطور صوبائی وزیر اپنے محکمہ کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔انشا ء اللہ،حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں