آئی 10 خودکش حملہ کیس، چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل کون کون شامل؟

اسلام آباد (آئی این پی) چیف کمشنر اسلام آباد محمد عثمان نے آئی 10 خودکش حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خودکش حملے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 6 ممبران پر مشتمل ہو گی۔جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی۔ ممبران کے طور پر آئی ایس آئی، آئی بی کے گریڈ 18 کے افسران شامل ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد کی نامزدگی پر پولیس آفیسر جے آئی ٹی کا ممبر ہو سکیں گے۔

جے آئی ٹی کی معاونت کے لیے ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور تفتیشی آفیسر بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ نمبر 17 کی تحقیقات جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے ضوابط کے تحت کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں