تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولز وکالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔چند روز قبل سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

 

 

جس کا محکمہ سکول تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 31 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،دوبارہ تعلیمی ادارے دو جنوری 2023 پیر کے روز کھلیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں